0
Thursday 16 Jul 2015 23:22

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی

سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا، کل عیدالفطر منائی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب، انڈونیشیا اور ملائشیا سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں کل عید الفطر منائی جائے گی، جب کہ ترکی، آسٹریلیا، جاپان اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کل عید الفطر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل افغانستان میں بھی عیدالفطر منائی جائے گی۔ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہو گا۔ دوسری طرف پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے علما نے شوال کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے جب کہ صوبے بھر سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی۔ اس سے قبل رمضان المبارک کے چاند کے لئے بھی مسجد قاسم کے علما کی جانب سے 17 جون کو اعلان کیا گیا تھا جب کہ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند 18 جولائی کو دیکھا گیا جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 474317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش