QR CodeQR Code

کل شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

16 Jul 2015 23:37

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق نیاچاند آج شام 6 بج کر 24 منٹ پر پیدا ہوگا اور کل غروب آفتاب کے وقت بیش تر علاقوں میں چاند کی عمر 24گھنٹے سے زائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور عیدالفطر 18 جولائی ہفتے کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیا چاند آج شام 6 بج کر 24 منٹ پر پیدا ہوگا اور کل غروب آفتاب کے وقت بیش تر علاقوں میں چاند کی عمر 24 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ ملک بھر میں زیادہ تر شہروں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اس لیے کل شوال کا چاند نظر آنے کے خاصے امکانات ہیں اور عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 474321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474321/کل-شوال-کا-چاند-نظر-ا-نے-کے-امکانات-ہیں-محکمہ-موسمیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org