0
Friday 17 Jul 2015 00:28

پاکستان کیطرح برطانیہ میں بھی دو عیدیں منائی جائیںگی

پاکستان کیطرح برطانیہ میں بھی دو عیدیں منائی جائیںگی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منانے کا مسئلہ پاکستان کی عوام کو درپیش تو ہی تھا، لیکن اب برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کیلئے بھی یہ تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم مسلمان بھی اس تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، کیونکہ سنٹرل مسجد لندن کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر 17 جولائی بروز جمعہ کو منانے کا اعلان کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد مرکزی جماعت اہل سنت لندن نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ سنٹرل مسجد لندن اور مرکزی جماعت اہلسنت کی جانب سے متضاد اعلانات کے باعث برطانوی مسلمان تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں اور چہ مگوئیاں جاری ہیں، کہ کون کس دن عید منائے گا؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں ان اعلانات کے بعد قوی امکانات ہیں کہ پاکستان کی طرح اب برطانیہ میں بھی کچھ لوگ جمعہ کے روز اور کچھ لوگ ہفتے کو عیدالفطر منائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے متعدد اضلاع جن میں بنوں، لکی، چارسدہ، فاٹا، پشاور کے مضافات میں بھی کل عیدالفطر منائی جارہی ہے، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں عیدالفطر کا اعلان کیا جائیگا، اور اس اعلان کا انحصار چاند نظر آنے یا نہ آنے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 474329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش