QR CodeQR Code

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

17 Jul 2015 01:37

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں چاند نظر آنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ​چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں مختلف مسالک کے علماء شریک ہوں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے اور شہادتوں کی وصولی کے بعد رویت کا اعلان کیا جائیگا۔ شہادتوں کے حوالے سے ڈی جی وزارت مذہبی امور یا جوائنٹ سیکرٹری کو بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں چاند نظر آنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 474340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474340/مرکزی-رویت-ہلال-کمیٹی-کا-اہم-اجلاس-آج-اسلام-آباد-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org