QR CodeQR Code

متحدہ کیخلاف کارروائیاں ملکی سیاست پر منفی اثرات مرتب کرینگی، ایم کیو ایم

17 Jul 2015 14:12

اسلام ٹائمز: نائن زیرو پر رینجرز چھاپے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے خلاف ہر دور میں پرچے کاٹے گئے، اس کے باوجود ہمارا عزم برقرار ہے، گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، تحریک جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ شب نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رینجرز کے چھاپوں اور گرفتاریوں کو ماورائے قانون قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما قمر منصور، انچارج رابطہ کمیٹی کیف الوریٰ اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس میں بیرسٹر سیف، طاہر مشہدی، فاروق ستار اور عامر خان سمیت متحدہ کے دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے خلاف ہر دور میں پرچے کاٹے گئے، اس کے باوجود ہمارا عزم برقرار ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، تحریک جاری رہے گی۔ طاہر مشہدی نے کارروائی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف کارروائیاں ملکی سیاست پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 474388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474388/متحدہ-کیخلاف-کارروائیاں-ملکی-سیاست-پر-منفی-اثرات-مرتب-کرینگی-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org