QR CodeQR Code

کیسکو نے عید کے دوران کوئٹہ میں بجلی فراہمی کے مکمل انتظامات کرلئے

17 Jul 2015 15:08

اسلام ٹائمز: سینٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش کی مانیٹرنگ اور بجلی کی صورتحال سے کیسکو کے اعلٰی حکام کو آگاہ کرتا رہے گا۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت اور طلب کے باعث کیسکو کے سسٹم پر بے تحاشا بوجھ بڑھ گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت پانی و بجلی کی ہدایت کے مطابق کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدہ فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں سینٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈ کوئٹہ کو مرکزی ایمرجنسی سیل قرار دیا گیا ہے۔ جس میں ایس ڈی او اور اسکی ٹیم پر مشتمل عملہ شہر میں کسی بھی جگہ بجلی کی سپلائی منقطع اور صارفین کی جانب سے بجلی کے منقطع ہونے کی شکایت موصول ہونے پر مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی سیل کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کرے گا۔ علاوہ ازیں سینٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش کی مانیٹرنگ اور بجلی کی صورتحال سے کیسکو کے اعلٰی حکام کو آگاہ کرتا رہے گا۔ بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت اور طلب کے باعث کیسکو کے سسٹم پر بے تحاشا بوجھ بڑھ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 474397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474397/کیسکو-نے-عید-کے-دوران-کوئٹہ-میں-بجلی-فراہمی-مکمل-انتظامات-کرلئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org