0
Friday 17 Jul 2015 23:30

نائیجیریا میں عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک

اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کر رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا ایک اور مسجد کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم نائیجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام تخریب کار کارروائیاں کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 474448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش