0
Saturday 18 Jul 2015 01:27

ایران سے نیوکلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، بندر بن سلطان

ایران سے نیوکلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، بندر بن سلطان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی طرف واشنگٹن میں سابق سفیر اور سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ امریکا نے شمالی کوریا طرز کی صورت حال پیدا ہونے کی پیش گوئیوں کے باوجود ایران کے ساتھ جوہری تنازعے پر معاہدہ کر لیا ہے۔ انھوں نے لندن سے تعلق رکھنے والی عربی کی نیوز ویب سائٹ الف پر شائع ہونے والے ایک کالم میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران سے نیوکلیئر ڈیل مشرق وسطیٰ میں تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ شہزادہ بندر نے لکھا ہے کہ میڈیا اور سیاست کے سنجیدہ پنڈت صدر اوباما کی ایران سے ڈیل کو سابق صدر بل کلنٹن کی شمالی کوریا کے ساتھ ڈیل سے بھی بدتر قرار دے رہے ہیں۔ صدر کلنٹن نے تو خارجہ پالیسی کے تزویراتی تجزیوں، قومی انٹیلی جنس کی انتہائی خفیہ اطلاعات اور شمالی کوریا کے عوام کو قحط کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے ڈیل کا فیصلہ کیا تھا۔ شہزادہ بندر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر صدر کلنٹن کو یہ علم ہوتا کہ وہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی اور خارجہ پالیسی کے غلط تجزیے کی بنیاد پر فیصلہ کر رہے ہیں تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے۔
خبر کا کوڈ : 474457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش