QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ

18 Jul 2015 02:34

اسلام ٹائمز: تحصیل درابن میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے، جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں متعدد راکٹ فائر کئے گئے، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں نے پسپائی اختیار کی، آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار ہونے والے راستے مسدود کردیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 474463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474463/ڈی-ا-ئی-خان-سکیورٹی-فورسز-کے-کیمپ-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org