0
Monday 20 Jul 2015 17:34

فیصل آباد، 2870 عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

فیصل آباد، 2870 عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
اسلام ٹائمز۔ عید الفطر کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات کےپیش نظر فیصل آباد ریجن میں نماز عید کے  2870 اجتماعات کیلئے 8 ہزار سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔ عیدالفطر کے سلسلہ میں چاروں اضلاع میں کل 2368 مساجد، 178 امام بارگاہوں اور 324 کھلے مقامات پر نماز عیدالفطر ادا کی گی، جن کی سکیورٹی کیلئے 31 گزٹیڈ آفیسر، 35 انسپکٹر، 220 سب انسپکٹر، 566 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 296 ہیڈ کانسٹیبل، 4694 کانسٹیبل اور 2373 رضاکار مامور کئے گئے تھے۔ ریجن بھر میں جاری کئے جانے والے سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع فیصل آباد میں کل 815 مساجد، 67 امام بارگاہوں اور 275 کھلے مقامات پر نماز ادا کی گی، جن کی سکیورٹی کے لئے 13 گزٹیڈ آفیسر، 13 انسپکٹر، 103 سب انسپکٹر، 421 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 189 ہیڈ کانسٹیبل، 3556 کانسٹیبل اور 1450 رضاکار مامور کئے گئے تھے۔ اسی طرح ضلع جھنگ میں کل 309 مساجد، 54 امام بارگاہوں اور 17 کھلے مقامات پر نماز ادا کی گی، جن کی سکیورٹی کے لئے 6 گزٹیڈ آفیسر، 9 انسپکٹر، 65 سب انسپکٹر، 78 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 41 ہیڈ کانسٹیبل اور 375 کانسٹیبل اور 565 رضا کار، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 1127 مساجد، 35 امام بارگاہوں اور 19 کھلے مقامات پر نماز ادا کی گی، جن کی سکیورٹی کے لئے 8 گزٹیڈ آفیسر، 6 انسپکٹر، 45 سب انسپکٹر، 60 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 60 ہیڈ کانسٹیبل، 540 کانسٹیبل اور 80 رضا کار جبکہ ضلع چنیوٹ میں کل 117 مساجد، 22 امام بارگاہوں اور 13 کھلے مقامات پر نماز ادا کی گی، جن کی سکیورٹی کے لئے 4 گزٹیڈ آفیسر، 7 انسپکٹر، 7 سب انسپکٹر، 7 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 6 ہیڈ کانسٹیبل، 223 کانسٹیبل اور 278 رضا کار مامور کئے گئے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع میں ایلیٹ کی گاڑیاں اہم مقامات پر گشت پر مامور رہیں۔ 

آر پی او محمد احسان طفیل نے چاروں اضلاع کے پولیس سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ سکیورٹی پلان کے مطابق ملازمین اور افسران کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 474529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب