QR CodeQR Code

ممنون حسین کا ایرانی صدر حسن روحانی کو فون، عید کی مبارکباد اور ایٹمی معاہدہ کا خیر مقدم

18 Jul 2015 23:13

اسلام ٹائمز: ایران کے صدر حسن روحانی نے اس توقع کا اظہارکیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے مابین سالانہ تجارت کا حجم 5 بلین ڈالر سے تجاوز کرجائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عید کے موقع پر ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو ٹیلی فون کیا، اور عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر صدر ممنون حسین نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔ ہفتہ کو صدر مملکت ممنون حسین نے ایرانی صدر سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ایران کے مابین سالانہ تجارت کا حجم 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 474540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474540/ممنون-حسین-کا-ایرانی-صدر-حسن-روحانی-کو-فون-عید-کی-مبارکباد-اور-ایٹمی-معاہدہ-خیر-مقدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org