QR CodeQR Code

سانحہ پشاو رکے بعد پہلی عید، والدین غمگین، آج بھی جگر گوشوں کے منتظر

20 Jul 2015 00:23

اسلام ٹائمز: اس عظیم سانحے میں شہید ہونے والے اسفند کے کزن زوہیب اور علیزہ بھی اس عید پر غم سے نڈھال ہے اور زبان پر صرف یہی الفاظ ہیں کہ اسفند کے بغیر اس کی عید اب عید ہی نہیں رہی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کی قربانی ہمشہ یاد رکھی جائے گی لیکن عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے بیچ ان شہداء کی غیر موجودگی نے ہر آنکھ پرنم کردی۔ عيد ہوتی ہی ہے بچوں کے لیے، لیکن وطن عزیز کے لیے قربانی دینے والے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کے گھر والوں پر کیسی عید گزری، یہ ان کے اہل خانہ ہی بتا سکتے ہیں۔ عید کے موقع پر سب ہے بس ان کے پاس ان کی اولاد نہیں۔ دل اور زبان پر ایک ہی بات ہے کاش یہ عید ان کے بیٹے کی گھر پر ہوتی۔

اس عظیم سانحے میں شہید ہونے والے اسفند کے کزن زوہیب اور علیزہ بھی اس عید پر غم سے نڈھال ہیں اور زبان پر صرف یہی الفاظ ہیں کہ اسفند کے بغیر اس کی عید اب عید ہی نہیں رہی۔ اسفند شہید کے گھر والوں سمیت اس سانحہ میں شہید ہونے والے تمام بچوں کے گھر والے دلوں میں ایک ہی آرزو لے کر عید گزار رہے ہیں کہ کاش ہم جدا نہ ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 474613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474613/سانحہ-پشاو-رکے-بعد-پہلی-عید-والدین-غمگین-آج-بھی-جگر-گوشوں-کے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org