QR CodeQR Code

ایران اور فائیو پلس ون کے ایٹمی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم کی تنقید غیر ضروری ہے، جان کیری

19 Jul 2015 21:30

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ اس معاہدے سے بہتر راہ حل موجود ہے، ایک وہم ہے۔ جان کیری نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے ساتھ اختلافات حل کرنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے پر تنقید کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے ایک بیان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے کے خلاف نیتن یاہو کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ اس معاہدے سے بہتر راہ حل موجود ہے، ایک وہم ہے۔ جان کیری نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے ساتھ اختلافات حل کرنے کا بہترین راستہ سفارتکاری ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے کٹھن اور تفصیلی مذاکرات کے بعد سرانجام چودہ جولائی کو ایٹمی مذاکرات مکمل کئے اور ایران کے بارہ سالہ مصنوعی ایٹمی بحران کو ختم کر دیا۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مذاکرات کے دوران بعض ملکوں، منجملہ فرانس پر دباؤ ڈال کر مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ نیتن یاہو نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی معاہدے پر کڑی تنقید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 474614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474614/ایران-اور-فائیو-پلس-ون-کے-ایٹمی-معاہدے-پر-اسرائیلی-وزیراعظم-کی-تنقید-غیر-ضروری-ہے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org