QR CodeQR Code

پنجاب سے بھی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جائے

فوج نے عسکریت پسندی، تشدد اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کیلئے کمر کس لی ہے، چوہدری شجاعت حسین

الطاف حسین اپنی جماعت میں موجود عسکری ونگز اور مافیا سے لاتعلقی کا اعلان کر دیں

21 Jul 2015 00:47

اسلام ٹائمز: گجرات میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما پاکستان مسلم لیگ نواز کے خلاف پنجاب میں انتخابی اتحاد ممکن ہے اور ان کے تمام جماعتوں کے ساتھ روابط ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی میں امن و استحکام کی خاطر اپنی جماعت میں موجود عسکری ونگ اور مافیہ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیں۔ گجرات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے عسکریت پسندی، تشدد اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لئے کمر کس لی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پنجاب سے بھی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جائے، جس کے لئے کچھ سخت اور نامقبول فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کے لئے سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، جہاں تمام افراد وکیلوں کے بجائے اپنا دفاع خود کریں اور اسے ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی کمیشن کے سامنے سب سے پہلے وہ خود کو پیش کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عدالت نے گارجین کے خلاف ان کے مقدمہ کا فیصلہ ان کے حق میں دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں عدالت کو نہ صرف معافی مانگنا پڑی بلکہ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایم کیو ایم قائد کو بھی اسی طرح کا کیس فائل کرنے کا مشورہ دیا، تاکہ پارٹی پر لگے الزامات واضح ہوسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے خلاف پنجاب میں انتخابی اتحاد ممکن ہے اور ان کے تمام جماعتوں کے ساتھ روابط ہیں۔ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلٰی تعریف کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 474886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/474886/فوج-نے-عسکریت-پسندی-تشدد-اور-فرقہ-واریت-کو-ختم-کرنے-کیلئے-کمر-کس-لی-ہے-چوہدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org