0
Tuesday 21 Jul 2015 12:17

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کیخلاف نیب مقدمات میں نے نہیں بنوائے، پرویز مشرف

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کیخلاف نیب مقدمات میں نے نہیں بنوائے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر کے خلاف میری مرضی سے نیب مقدمات نہیں بنائے گئے، میں کوئی چیئرمین نیب نہیں تھا کہ مقدمات بناتا، آصف زرداری پر مجھ سے پہلے 11 مقدمات قائم تھے، بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے 4 نکاتی فارمولا دیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں نے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے کہا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر اور سیاچن پر بات کرنی ہے، تو ہی ملاقات ہوگی۔ سابق صدر مملکت نے وزیراعظم نواز شریف، آصف زرداری، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر کیخلاف مقدمات کے حوالے سے کہا کہ نیب نے میری مرضی سے مقدمات نہیں بنائے، میں نیب کا چیئرمین نہیں تھا جو کیسز بناتا، مجھ سے پہلے آصف زرداری پر 11 مقدمات تھے، وہ 8 ریفرنسز میں بری ہوگئے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایم کیو ایم ’’را‘‘ سے فنڈنگ لیتی ہے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو آرمی ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں بٹھا کر بتایا تھا کہ ان کی تنظیم پر دہشتگرد ہونے کا الزام لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے علاوہ کرپٹ عناصر کیخلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے زمانہ طالب علمی میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیموں کے پاس اسلحہ ہوتا تھا، اب بھی ان کے پاس اسلحہ ہوتا ہے۔ ایک سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ الطاف حسین کو فوج اور رینجرز کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 474977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش