QR CodeQR Code

پشاور اور مردان، ریسکیو کو عید کے دوران 6 ہزار جعلی کالیں موصول

21 Jul 2015 14:28

اسلام ٹائمز: نہ صرف وسائل کا ضیاع ہوا اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مستحق لوگوں کو بروقت مدد کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور مردان میں ہنگامی صورت حال میں لوگوں کی مدد کو پہنچنے کے لیے قائم ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو عیدالفطر کے دوران ریکارڈ چھ ہزار جعلی کالیں موصول ہوئیں۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاوہ مردان میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ عیدالفطر کے دوران عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کی گئیں۔ تاہم عید کے تین دنوں میں مدد کے لیے ریسکیو کو کل گیارہ ہزار کالیں موصول ہوئیں۔ جن میں سے چھ ہزار جعلی نکلیں۔ اس وجہ سے نہ صرف وسائل کا ضیاع ہوا اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مستحق لوگوں کو بروقت مدد کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 475031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475031/پشاور-اور-مردان-ریسکیو-کو-عید-کے-دوران-6-ہزار-جعلی-کالیں-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org