QR CodeQR Code

پاکستان بین الاقوامی اقتصادی سفر کا حصہ بن چکا ہے، مولانا فضل الرحمن

21 Jul 2015 15:37

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کابحران ہے، عوام کو آگاہ کیا جائے، کہ کمزوری کس طرف سے ہے، کیونکہ کمپنیاں بجلی بناتی ہیں تو بیچتی ہیں، اگر حکمران کمپنیوں کو ادائیگی نہیں کرتے تو بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی اقتصادی سفر کا حصہ بن چکا ہے۔ اوفا میں ہونیوالے شنگھائی اتحاد تنظیم کے اجلاس میں پاکستان مبصر کے طور پر شریک ہوا، جہاں اسے مستقل رکنیت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ خطے کی اقتصادی اور تجارتی لحاظ سے پاکستان کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ یہ ملک کی ترقی کی طرف اشارات ہیں۔ ظاہر ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، جو ابھی تک نہیں پہنچ سکے۔ ہمیں اس طرف سوچنا ہو گا، ماضی میں کمزور نظام کے تحت الیکشن ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران ہے۔ عوام کو آگاہ کیا جائے کہ کمزوری کس طرف سے ہے کیونکہ کمپنیاں بجلی بناتی ہیں، تو بیچتی ہیں۔ اگرحکمران کمپنیوں کو اس کی ادائیگی نہیں کرتے تو یقیناً بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہو گی۔ عوام اور صارف بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں کیونکہ فرد اور حکومت باہمی اشتراک کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سطح پر تمام جماعتوں نے انتخابی نظام کو قابل اصلاح قرار دیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ماضی میں ہونیوالے تمام انتخابات کمزور نظام کے تحت ہوئے۔ جس سے وہ نتائج سامنے نہیں آسکے جو عوام کو مطمئن کر سکے۔


خبر کا کوڈ: 475040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475040/پاکستان-بین-الاقوامی-اقتصادی-سفر-کا-حصہ-بن-چکا-ہے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org