QR CodeQR Code

میں نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، یوسف رضا گیلانی

21 Jul 2015 18:36

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی عسکری وسول اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہیں، پی پی پی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے نادان دوست حالات نابلد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کراچی کے حالات پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے جس کی وجہ سے رینجرز کے قیام کو توسیع دی گئی اور رینجرز پاکستان ہی کی فورس ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میں نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں پہلے بھی دس سال جیل کاٹی اور اب بھی کیسز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، اُنہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں اور پاک فوج کے شہداء کو نہیں بھولنا چاہیے، جنہوں نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے قربانیاں دیں، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ملک کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی عسکری وسول اداروں کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چُھپی نہیں ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے نادان دوست حالات نابلد ہیں۔ بلاول بھٹو جلد پورے پاکستان کے انتظامی اور سیاسی دورے کر کے پارٹی کارکنوں کو متحرک کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 475082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475082/میں-نیب-زادہ-نہیں-زدہ-ہوں-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org