QR CodeQR Code

ایران امریکہ جوہری معاہدہ اچھی پیش رفت ہے، پورے خطے میں امن کی لہر دوڑ گئی، شاہ محمود قریشی

21 Jul 2015 18:45

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے مرکزی آرگنائزر کا ''اسلام ٹائمز'' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے حیران ہوں کہ ایک 125 دن تک مختلف ادارے شواہد اکٹے کرتے رہے لیکن اچانک ایان علی کا رہا ہو جانا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آرگنائزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے پاک فوج کے خلاف بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، ایران امریکہ جوہری معاہدہ اچھی پیش رفت ہے اس سے پورے خطے میں امن کی لہر دوڑ گئی، اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ملٹری آپریشن پر غور کیا جا رہا تھا۔ ''اسلام ٹائمز'' کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مخدوم شاہ محمود نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ ایک طرف تو مذاکرات کی بات کرتا ہے اور اگلے ہی روز سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کو اس کا ڈرون مارنا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں سانحہ پشاور کے شہداء کو نہیں بھولنا چاہیے، اُنہوں نے کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے حیران ہوں کہ ایک 125 دن تک مختلف ادارے شواہد اکٹے کرتے رہے لیکن اچانک ایان علی کا رہا ہو جانا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 475085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475085/ایران-امریکہ-جوہری-معاہدہ-اچھی-پیش-رفت-ہے-پورے-خطے-میں-امن-کی-لہر-دوڑ-گئی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org