QR CodeQR Code

کور کمانڈر ملتان کا پولیس لائن کا دورہ، شہداء کی قبور پر پھول چڑھائے

21 Jul 2015 18:48

اسلام ٹائمز: پولیس لائن میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈر کا کہنا تھا کہ لیس اور فوج دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ضرور جیتیں گے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر ملتان اشفاق ندیم احمد نے پولیس لائن ملتان کا دورہ کیا، اس موقع پر آر پی او ملتان طارق مسعود یسین، سی پی او ملتان اظہر اکرم، ایس ایس پی آپریشنز، وہاڑی، لودھراں اور خانیوال کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پولیس کے چاک و چوبند نے کور کمانڈر ملتان کو سلامی پیش کی۔ کور کمانڈر ملتان نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر ملتان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ ضرور جیتیں گے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء نے ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ کور کمانڈر نے مزید کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 475088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475088/کور-کمانڈر-ملتان-کا-پولیس-لائن-دورہ-شہداء-کی-قبور-پر-پھول-چڑھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org