0
Tuesday 21 Jul 2015 20:20

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمراہ دبئی چلے گئے

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمراہ دبئی چلے گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنی کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے، جبکہ سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن دبئی روانہ ہوگئے، جہاں صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے نئے ارکان اسمبلی کو قلمدان سونپنے پر غور کیا جائے گا، جبکہ ارم خالد سمیت کئی نام وزارت کے لئے پیش پیش ہیں، جنہیں قلمدان سونپنے یا نہ سونپنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے بلائے جانے پر سینیٹر رحمان ملک بھی دبئی روانہ ہوگئے، اور اجلاس میں پارٹی کے انتظامی ڈھانچے اور سندھ حکومت سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 475095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش