0
Tuesday 21 Jul 2015 22:03

فروعی اختلافات میں الجھے رہے تو ہمارا حشر دنیا دیکھے گی، ریاض فتیانہ

فروعی اختلافات میں الجھے رہے تو ہمارا حشر دنیا دیکھے گی، ریاض فتیانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے کمالیہ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فرد کو سنجیدگی کے ساتھ اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، مسلمانوں کو متحد کرنے کیلئے ہم سب نے اپنا اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، علماء کرام پاکستان کو مشکلات سے نکالنے اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ فتیانہ ہاؤس میں مختلف علاقوں سے آنے والے پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کے دوران ریاض فتیانہ نے کہا کہ نبی پاکﷺ نے ایثار، قربانی، حسن سلوک، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیا، لیکن بدقسمتی سے آج کا مسلمان یہ پیغام بھلا چکا ہے، ہم اب بھی فروعی اختلافات میں الجھے رہے تو ہمارا حشر دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ہر فرد وطن عزیز کو فلاحی مملکت بنانے کا عہد کرے۔
خبر کا کوڈ : 475115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش