0
Wednesday 22 Jul 2015 04:20

بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے

بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان رواں ہفتے میں قدرتی آفات کے زد میں ہے۔ گلگت بلتستان میں بارش، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ بلتستان ڈویژن کے ضلع اسکردو اور گنگچھے میں ساٹھ سے زائد دیہات ڈوب گئے، مکانات، مساجد، اسکولز، کھڑی فصلیں، پن بجلی گھر اور اہم رابطہ پل تباہ ہو گئے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال نے لوگوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں، گانچھے میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد دیہات زیر آب آگئے، سولہ مساجد، چھ پاور ہاوٴسز، سترہ اسکولز اور چار پلوں سمیت واٹرسپلائی کی اسکیمیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے بلتستان ڈویژن میں تباہ مچا دی ہے۔ بلتستان کے دریاوٴں میں طغیانی نے اسکردو اور گانچھے میں ساٹھ سے زائد دیہات زیر آب آ گئے، پچہتر دیہات کو خالی کروا کر رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں انیس مساجد، سترہ اسکول  چھ پن بجلی گھر اور واٹر سپلائی کی کئی اسکیمیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ دیہات میں موجود بیس ہزار کنال کی زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق اسکردو اور گھانچے کی پینتالیس کلو میٹر سے زائد سڑکیں پانی میں بہہ چکی ہیں جبکہ چار اہم رابطہ پل بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ امریکا اور دیگر ممالک کے سیاح جو سات روز سے سیلاب کے سبب تاحال ریسکیو نہیں کیا جا سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 475154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش