QR CodeQR Code

اسلام آباد،کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد اسلحہ سمیت گرفتار

21 Dec 2010 13:07

اسلام ٹائمز:ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ دہشتگردوں ڈاکٹر عبدالرؤف،اخلاق احمد اور فردوس عالم نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول پولیس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران IDB-8729 سوزوکی گاڑی کو مشکوک دیکھ کر روکا تو تلاشی لینے پر گاڑی سے ایک لاکھ روپے نقد،ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد ہوا۔پولیس نے تینوں کار سواروں کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ دہشتگردوں ڈاکٹر عبدالرؤف،اخلاق احمد اور فردوس عالم نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے لئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے ہیں۔ ولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر رانا پرویز اور پٹواری اظہر محمود کے اغوا میں بھی ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 47518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/47518/اسلام-آباد-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-3-دہشتگرد-اسلحہ-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org