0
Wednesday 22 Jul 2015 13:45

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے مزید کئی دیہات زیر آب

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے مزید کئی دیہات زیر آب
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی حصوں میں ہونے والی بارشوں اور گلیشئیر پگھلنے سے دریاؤں میں سیلابی کیفیت میں کمی آئی ہے تاہم دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھنے سے بالائی سندھ کے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 96 ہزار 900 جب کہ ورسک کے مقام پر پانی کا اخراج 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے، دریائے پنجگوڑہ اور دریائے سوات خیالی اور دریائے ادیزئی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد اٹک کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے اور پانی کا بہاؤ 96 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا، گڈو اور سکھر کے مقام پر نچلے جب کہ کالا باغ، چشمہ اور تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی میں بہاؤ میں اضافے کے ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی اور کشمور کے مزید درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ ضلع گھوٹکی کے حفاظتی بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے قادرپور اور شینک بند کو حساس قرار دے دیا ہے۔ اوباڑو اور گھوٹکی کے کچے کا بیشتر علاقہ زیرآب آنے سے ہزاروں ایکڑ پر کاشت گنے، کپاس اور مٹر کی فصل تباہ ہوگئی ہے، اس کے علاوہ بڈانی کے 25، درانی مہر کے 20، اور غوث پور کے 10 گاؤں زیرآب اگئے ہیں، سیلابی پانی بڑھنے سے کچے کے مزید کئی دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 475225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش