0
Wednesday 22 Jul 2015 16:35

عوام سامراج نواز سیاسی جماعتوں کو ٹھکراتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے تیار ہیں، غنویٰ بھٹو

عوام سامراج نواز سیاسی جماعتوں کو ٹھکراتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے تیار ہیں، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے عوام روایتی سامراج نواز سیاسی جماعتوں کو ٹھکراتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کیلئے تیار ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں موجود مسائل جن صحت، تعلیم، امن و عامہ کی بدتر صورتحال اور توانائی کا بحران شامل ہے کے حل کیلئے اجتماعی جدوجہد کا ماحول بنانے کیلئے گلیوں اور محلوں میں مشترکہ سماجی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ سترکلفٹن پر آج ان سے عید ملنے کیلئے آنے والے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو متحد و منظم کرنے کیلئے اجتماعی طور پر صحت و تعلیم سمیت تمام مسائل کے حل کے سلسلے میں جدوجہد سے پہلے عوام کے درمیاں باہمی روابط پیدا کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی بنائیں۔ غنویٰ بھٹو نے سندھ کے کاشتکاروں سے ہونیوالے ظلم و زیادتیوں پر کاشتکار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں چھوٹے کاشتکاروں پر مشتمل ایک کاشتکار ایسو سی ایشن بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ سندھ کی زراعت کو تباہی سے بچانے کیلئے جدوجہد کی جا سکے۔

غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بوقت ضرورت عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے شوگر انڈسٹری کو قومی ملکیت میں لینے کی حامی ہے۔ غنویٰ بھٹو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوام سے رجوع کرنے کیلئے حکمت عملی بنائیں، آج ملاقات کرنے والوں میں پارٹی سندھ کے نائب صدر حاجی نذیر خان مدی، لاڑکانہ ڈویزن کے صدر صدر الدین مغیری، ایوب ہنگورو، فیض مغل، حاجی حسین، محمد علی جاموٹ، جاوید سومرو، وزیر کھوکھر، شاہنواز بلوچ، احسان علی نوتکانی، ماروی نوتکانی روبینہ ایوب میمن اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 475263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش