QR CodeQR Code

افغانستان، خودکش حملے میں 15 افراد جاں بحق، 38 زخمی

22 Jul 2015 18:29

اسلام ٹائمز: ضلع المار کے بازار میں سکیورٹی فورسز کو خودکش حملے میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم دھماکے کا زیادہ شکار عام شہری بنے، دھماکے کے وقت بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں کا بہت زیادہ رش تھا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان ضلع المار کے بازار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا، جب بازار میں خریداری کرنے والے لوگوں کا رش تھا۔ ضلع المار کے ڈپٹی پولیس چیف نے کہا ہے کہ حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز تھیں، لیکن دھماکے میں زیادہ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ دھماکہ عین اس وقت ہو ا جس وقت بازار میں خریداری کرنےوالے لوگوں کا رش تھا۔ جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔ اس خودکش حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 475288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475288/افغانستان-خودکش-حملے-میں-15-افراد-جاں-بحق-38-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org