0
Wednesday 22 Jul 2015 21:48

سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں، کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں، کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں سندھ حکومت کے کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وزراء کے نئے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شرجیل انعام میمن سے محکمہ اطلاعات اور بلدیات کا قلمدان واپس لے کر سینئر وزیر نثار کھوڑو کو اطلاعات اور آبپاشی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، جبکہ شرجیل میمن کو ورکس اینڈ سروسز اور محکمہ آرکائیوز کا قلمدان سونپا گیا ہے، تاہم ناصر شاہ کے حلف اٹھانے تک شرجیل میمن کے پاس محکمہ بلدیات کا قلمدان بھی رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مکیش چاولہ کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ ان کے پاس محکمہ انفارمیشن کا قلمدان بھی رہے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا تھا، جس میں سندھ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 475326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش