QR CodeQR Code

ایرانی سرحد سے پاکستان کو خطرہ، پاک فوج شدید انتشار کا شکار ہے، الطاف حسین کے مضحکہ خیز انکشافات

22 Jul 2015 23:07

اسلام ٹائمز: متحدہ قائد نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ ملٹری انٹیلی جنس آرمی چیف کیساتھ ہے، جبکہ آئی ایس آئی کا پورا محکمہ اور اسکے اہلکار ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کیساتھ ہیں، جو اسوقت آرمی چیف سے زیادہ پاور رکھتے ہیں، جبکہ جنرل راحیل شریف آئی ایس آئی چیف کے اقدامات سے انتہائی کشمکش میں مبتلا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق اس وقت افواج پاکستان خود شدید انتشار کا شکار ہے، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہے، جبکہ آئی ایس آئی کا پورا محکمہ اور اس کے اہلکار ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کے ساتھ ہیں، جو اس وقت آرمی چیف سے زیادہ پاور رکھتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قائد نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جنرل رضوان اختر کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے بعد آرمی چیف بنایا جائے گا، جس کے بارے میں عسکری حلقوں میں اعلیٰ سطح پر اور وفاقی سول حکومت کے مابین اتفاق ہو چکا ہے۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف ایک بہادر اور پروفیشنل فوجی ہیں، لیکن وہ آئی ایس آئی چیف کے اقدامات کے حوالے سے انتہائی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ افغانستان، ایران اور  بھارت کی سرحدوں کی جانب سے پاکستان پر شدید خطرات منڈلا رہے ہیں، ایسے میں یہ انتشار کہیں ملک کی تباہی کا باعث نہ بن جائے۔


خبر کا کوڈ: 475331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475331/ایرانی-سرحد-سے-پاکستان-کو-خطرہ-پاک-فوج-شدید-انتشار-کا-شکار-ہے-الطاف-حسین-کے-مضحکہ-خیز-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org