QR CodeQR Code

نواز شریف نے مودی کو گولیوں کے بدلے آم بھجوا دیئے

23 Jul 2015 11:31

اسلام ٹائمز:عید پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی یہاں تک کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستانی رینجرز نے بھارتی فورسز سے مٹھائی کا تحفہ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ عید پر بھارت سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کرتا رہا لیکن پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پر دوستی کی ایسی دھن سوار ہے کہ سب کچھ نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔ گزشتہ برس بھی وزیراعظم نواز شریف نے عید کے موقع پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی اور صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا لیکن اس عید پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی تھی یہاں تک کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستانی رینجرز نے بھارتی فورسز سے مٹھائی کا تحفہ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایسے وقت میں”مینگو ڈپلومیسی“ سے کام لیا ہے جب کنٹرول لائن پر حالات کشیدہ ہیں لیکن کیا وزیراعظم نواز شریف کے اس خیر سگالی کے جذبہ کے تحت اپنائی گئی”مینگو ڈپلومیسی“ سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے؟۔ اس سوال کا جواب آنے والا وقت بہت جلد دے دے گا۔


خبر کا کوڈ: 475409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475409/نواز-شریف-نے-مودی-کو-گولیوں-کے-بدلے-آم-بھجوا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org