QR CodeQR Code

امریکی صدر اوباما نے نواز شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت دے دی

23 Jul 2015 11:39

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمیں کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو امریکی دورے کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی کے سینئر سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کی تاریخ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، تاہم یہ دورہ رواں سال اکتوبر کے آخری دنوں میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہونے والے سیشن میں شرکت کے علاوہ ہو گا۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ سیشن کے ساتھ نواز شریف امن کے قیام کی سمٹ میں اوباما کے ساتھ شریک چیئرمیں کی حیثیت سے بھی شریک ہونگے۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس دورے کے حوالے سے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کی دعوت کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ایک اور سفاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو امریکا کے دورے پر بلانے کا مقصد بھارتی پالیسیوں کے حوالے سے نواز شریف پر موجود فوجی دباؤ کو کم کرنا اور مدد فراہم کرنا ہے۔ نواز شریف کے خارجہ امور سے تعلق رکھنے والے مشیروں کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک میں آئندہ کے اسٹریٹیجک تعلقات کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 475410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475410/امریکی-صدر-اوباما-نے-نواز-شریف-کو-دورہ-امریکہ-کی-دعوت-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org