0
Thursday 23 Jul 2015 18:00

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ مظہر سعید کاظمی

دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا مشن جاری رکھیں گے، علامہ مظہر سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے اور اتحاد اُمت کے لیے علامہ سید احمد سعید کاظمی کا مشن جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں امام اہلسنت سید احمد سعید کاظمی کے 30 ویں عرس کے سلسلے میں شاہی عید گاہ میں اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ ایمان کامل کے لیے کبیرہ اور صغیرہ گناہوں سے اجتناب، رزق حلاق اور نماز پنجگانہ کی پابندی ضروری ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اس وقت افواج پاکستان ملکی سالمیت اور بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں، افواج کو پوری قوم کا اعتماد اور بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ سید محفوظ الحق شاہ، علامہ سید ارشد سعید کاظمی، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ڈاکٹر صدیق خان قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 475499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش