QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز شہر میں داخل، سکیورٹی الرٹ جاری

23 Jul 2015 23:31

اسلام ٹائمز: کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے محمد نعمان اور عبداللہ نامی ٹارگٹ کلرز کی شہر میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس افسران اور اہل تشیع کی اعلٰی شخصیات کو سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کی شہر میں داخلے کی اطلاع پر پولیس افسران اور اہل تشیع کی اعلٰی شخصیات کو سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی (عمر بن خطاب گروپ) سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز محمد نعمان اور عبداللہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہیں، جو کہ وانا سے ٹانک کے راستے شہر میں داخل ہوئے ہیں۔ ہنڈا 125 موٹر سائیکل نمبر 6831 گزشتہ شام سے ٹارگٹ کلرز کے پاس موجود ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پولیس افسران، اہل تشیع کی اعلٰی شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جس کی بنا پر انہیں سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ نقل و حرکت میں احیتاط کریں۔


خبر کا کوڈ: 475546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475546/ڈی-ا-ئی-خان-ہائی-پروفائل-ٹارگٹ-کلرز-شہر-میں-داخل-سکیورٹی-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org