0
Friday 24 Jul 2015 00:50

داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں گے، امریکی سینیٹرز

داعش کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کریں گے، امریکی سینیٹرز
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹر ڈینی فینسٹائن نے داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر پاکستان کی مدد پر زور دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے گذشتہ روز کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈینی فینسٹائن اور پنسلوانیا کے رابرٹ کیسے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سینیٹر فینسٹائن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری اور خاص طور پر دفاعی امور اور انٹیلی جنس معلومات میں مدد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر طارق فاطمی نے پاکستان کی جانب سے وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے فوجی آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا جو کہ اب نازک ترین مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کی مدد سے دہشت گردوں کا کمانڈ اینڈ کنڑول سسٹم مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ طارق فاطمی ںے امریکی سینٹر کو بتایا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ طارق فاطمی کی جانب سے امریکا کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروانے پر فنسٹائن نے داعش کے خلاف پاکستانی مدد پر زور دیا۔

امریکا میں فنانس کمیٹی اور جوائنٹ ایکونومک کمیٹی کے سینئر ممبر سینیٹر رابرٹ کیسے سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ سینیٹر نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی کوششوں کو سراہا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خاتمے کے عزم کو مثبت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے افغانستان میں امن کے عمل میں مدد کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 475561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش