1
0
Friday 24 Jul 2015 01:22

علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ ساجد نقوی سے اہم ملاقات، ملی امور پر تبادلہ خیال

علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ ساجد نقوی سے اہم ملاقات، ملی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید حسنین گردیزی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایس یو سی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی بھی موجود تھے جنہوں نے اس ملاقات کا اہتمام کرانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ یہ ملاقات 21 جولائی بروز منگل کو ہوئی جسے میڈیا سے مخفی رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اس ملاقات کی تفصیل جاری کردی گئی۔ تنظیمی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات عید کی مناسبت سے ہوئی جس میں علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ ساجد نقوی کو عید مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ملی امور میں جہاں جہاں ممکن ہو سکتا ہے ہم ملکر چل سکتے ہیں، علامہ ساجد نقوی ایک بزرگ عالم دین اور رہنما کی حیثیت سے ملی یکجہتی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں جس میں ہم مکمل تعاون کریں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین یقین دہانی کرواتی ہے کہ علامہ ساجد نقوی کی قومی مفاہمت و یکجہتی کے لئے اُٹھائے گئے ہر اقدام کو سپورٹ کریگی۔ علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علامہ عارف واحدی کو ہدایات جاری کیں کہ اس پر پیش رفت جاری رکھی جائیں اور ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے جس پر غور و غوض کے بعد عمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب عوامی حلقے اس ملاقات کو بہت اہم قرار دے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 475566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

فرحت حسین
Pakistan
الحمدللہ، خدا آباد و شاد رکھے، ہر نیکی کرنے والے کی نیکی قبول کرے
ہماری پیشکش