0
Friday 24 Jul 2015 15:11

گلگت بلتستان میں گانچھے، اسکردو، استور اور اوشکھنداس میں تباہی، 2 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات بہہ گئے

گلگت بلتستان میں گانچھے، اسکردو، استور اور اوشکھنداس میں تباہی، 2 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات بہہ گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ بلتستان کے ضلع گانچھے کے علاقے بلغار، خشو، خڈوکھا، کرواتھنگ میں 20 کے قریب مکانات بہہ گئے اور ہزاروں درخت پانی کی نذر ہو گئے اور سینکڑوں اراضی میں کھڑی فصلیں بھی بہہ چکی ہیں اور تمام واٹرچینل کا بھی نام و نشان مٹ چکا ہے۔ عوام صاف پانی کے حصول سے محروم ہیں۔ بلغاردریائے کٹاﺅ کی زدمیں آگیا، پانی کا رخ موڑنے کے لئے بلغار ڈاغونی سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگ دن رات بڑے بڑے درخت کاٹ کر پانی میں ڈال رہے ہیں۔ بلغارکے علاقے میں تمام بند ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہو چکا، صورتحال سنگین ہیں ہزاروں آبادی غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔ علاقے میں ایک ہفتے سے لوگوں کی نیندیں حرام ہیں اور سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جبکہ مسجدوں میں دعائیں اور قرآن خوانی کی جا رہی ہے، ان حالات سے نمٹنے کے لیے گانچھے انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب دریائے ہوشے اور روٹ لونگبہ نالہ سے آنے والے دہشت ناک سیلاب سے غریب عوام کے متعدد زیر کاشت زمین اور ہزاروں کی تعداد میں پھلدار درخت اور غیر پھلدار درخت مکمل طور پر ختم کر دئیے ہیں۔ ریلہ مسلسل آنے والے سیلاب اور دریائے کٹاﺅ سے تمام نظام آبپاشی بھی مفلوج ہو چکے ہیں۔ آبپاشی کے نظام درہم برہم ہونے سے گندم اور دیگر فصلیں سوکھ رہی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام میں بے چینی اور بے سکونی کی لہر دوڑ رہی ہے۔ گاﺅں کی حفاظت کے لئے بنائے گئے کئی حفاظتی بند تباہ ہونے سے گاﺅں ہذا کے تمام نوجوانان باری باری رات کو ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 475567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش