0
Thursday 23 Jul 2015 15:07

ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا، علاءالدین بروجردی

ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا، علاءالدین بروجردی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجری نے ایران کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے جمعرات کے دن بروجرد شہر میں کہا کہ ایران پوری طاقت کے ساتھ اپنی پرامن ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ علاءالدین بروجردی نے ایران اور فائیو پلس ون کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے گذشتہ بارہ برسوں کے دوران ایران پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا، پابندیاں لگائیں اور دھمکیاں دیں، لیکن ایرانی قوم کی استقامت کی بدولت ان کو ایران کے ساتھ مذاکرات اور معاہدے پر مجبور ہونا پڑا۔ علاء الدین بروجردی نے عالمی علم و دانش میں ایران اور اسلام کے بے مثال کردار کو عظیم قرار دیا اور کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران تیزی کے ساتھ اسلامی تمدن کا احیا کر رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے قدیم زمانے میں بہت سے قابل فخر کارنامے انجام دیئے تھے اور آج بھی بہت سے ایرانی دانشور مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 475569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش