QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے دوران 3 نوجوان ہلاک

24 Jul 2015 09:14

اسلام ٹائمز:فورسز نے راجوڑی میں آپریشن کیاجس دوران 25 نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ نوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج ہوا جس پر احتجاج کے دوران تینوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کی فائرنگ سے 3 نوجوان ہلاک ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ میں فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان کو ہلاک کیا۔ فورسز نے راجوڑی میں آپریشن کیا، اس آپریشن میں 25 نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ نوجوانوں کی گرفتاری پر احتجاج ہوا جس پر احتجاج کے دوران تینوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں فوجیوں نے ضلع کولگام میں گھر گھر تلاشی لی جبکہ تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجوڑی میں 3 روز سے کرفیو نافذ ہے۔ راجوڑی میں 3 روز قبل ویشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے داعش کا پرچم نذر آتش کیا ، پرچم پر اسلامی آیات ہونے کی وجہ سے علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا تھا۔جس کے بعد فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 475576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475576/مقبوضہ-کشمیر-کرفیو-کے-دوران-3-نوجوان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org