QR CodeQR Code

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران کی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات

24 Jul 2015 12:38

اسلام ٹائمز:ڈائریکٹر جنرل لاہور خانہ فرہنگ ایران اکبر برخورداری نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دورہ ایران کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ فردوسی یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب کے مابین اشتراک ِ عمل کو مزید فروغ دینے کی پیش کش کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل لاہور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور اکبر برخورداری نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دورہ ایران کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ فردوسی یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب کے مابین اشتراک ِ عمل کو مزید فروغ دینے کی پیش کش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے یہاں فارسی زبان کا کورس کروانا چاہتے ہیں جس کی ڈاکٹر مجاہد کامران نے اجازت دیدی۔ ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ 6 نومبر کو شعبہ فارسی، شعبہ فلاسفی اور فردوسی چیئر کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی میں ہمدانی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 475597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475597/ڈی-جی-خانہ-فرہنگ-ایران-کی-وائس-چانسلر-پنجاب-یونیورسٹی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org