QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا عمران خان کی قومی اسمبلی کی رکنیت چیلنج کرنیکا اعلان

24 Jul 2015 20:17

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، وہ بتائیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر تماشا لگایا، دھرنے کے دوران انہوں نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے، اس کا احتساب کرنا الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے آرٹیکل 62 کے تحت چیئرمین تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو چیلنج کیا جائے گا۔ خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کس کے اشارے پر تماشا لگایا، دھرنے کے دوران انہوں نے قوم سے جتنے جھوٹ بولے، اس کا احتساب کرنا الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دینے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر، اسپیکر قومی اسمبلی اور رجسٹرار سپریم کورٹ سے تمام ثبوتوں کے ساتھ رجوع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 475669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475669/ایم-کیو-کا-عمران-خان-کی-قومی-اسمبلی-رکنیت-چیلنج-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org