0
Friday 24 Jul 2015 22:14

بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، انجینئر عظیم رندھاوا

بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، انجینئر عظیم رندھاوا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر انجینئر عظیم رندھاوا اور جنرل سیکرٹری میاں طاہر ایوب نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں بلدیاتی امیدوران اور زونل ذمہ داران کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقہ سے حصہ لینے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقوں کی بنیاد پر زونل امراء سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے، ہر یونین کونسل میں امیدوار نامزد کئے جائیں گے، ضلع بھر میں اچھی اور نیک شہرت کے حامل امیدواران کو میدان میں لایا جائے گا، جبکہ جہاں ضرورت ہوئی ہم خیال جماعتوں سے ایڈجسمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن تیاری کریں، حکمران جماعت کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 475695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش