0
Friday 24 Jul 2015 23:04

لاہور، داتا دربار اور گردو نواح میں سرچ آپریشن، 30 مشکوک افراد گرفتار

لاہور، داتا دربار اور گردو نواح میں سرچ آپریشن، 30 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار پولیس کا ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دربار کے گردونواح میں واقع ہوٹلز، ہاسٹلز اور کچی آبادی میں سرچ آپریشن، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لے لیا۔ سٹی ڈویژن پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داتا دربار کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران پولیس نے ہوٹلز، ہوسٹلز اور کچی آبادی میں چیکنگ کی جبکہ کرائے پر مقیم افراد کے شناختی کوائف کی بھی پڑتال کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 30 سے زائد مشتبہ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 475704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش