QR CodeQR Code

پاکستان کا چین سے اربوں ڈالر مالیت کی 8 آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ

25 Jul 2015 00:04

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی 8 جدید آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع اور چین کے حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اربوں ڈالر کے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے معاہدے کی رقم کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 جدید آبدوزوں کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جو چین کی جانب سے کسی بھی ملک کے ساتھ دفاعی نوعیت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 475719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475719/پاکستان-کا-چین-سے-اربوں-ڈالر-مالیت-کی-8-آبدوزیں-خریدنے-معاہدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org