QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا دعویٰ مسلم لیگ (ن) کا الیکشن جیتنے کا حربہ تھا، ذوالقرنین شاہ

25 Jul 2015 13:37

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نون لیگ اس خطے کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہے اس لئے منافقانہ سیاست کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء پیر ذوالقرنین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا دعویٰ مسلم لیگ کا صرف الیکشن جیتنے کا حربہ تھا۔ ذوالقرنین شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی مک مکا سیاست کی حکمت عملی میں کچھ اس طرح بنی ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی جانب سے ایک شوشا چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہ دینے کا جواز ملے۔ نون لیگ اس خطے کے ساتھ کبھی مخلص نہیں ہے اس لئے منافقانہ سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کو اگر فیصلہ کرنا ہی ہوتا تو کر لیں مگر یہ سب سوچ سمجھ کر کہہ جانے والا سیاسی کھیل ہے جو کہ عوام وقت آنے پر سمجھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 475734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475734/گلگت-بلتستان-کو-آئینی-حقوق-دینے-کا-دعوی-مسلم-لیگ-ن-الیکشن-جیتنے-حربہ-تھا-ذوالقرنین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org