QR CodeQR Code

انتظامیہ اسکردو چھومک میں دریائی کٹاوٴ اور تباہ کاریوں پر فوری حفاظتی اقدامات کرے، راجہ جلال

25 Jul 2015 01:22

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف اسکردو کے رہنماء راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہلیاں چھومک کی دادرسی کیلئے جماعتی بنیاد پر بھی کام کریں گے اور تحریک انصاف متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ جلال حسین نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ چھومک میں دریائی کٹاوٴ اور سیلابی ریلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر فوری حفاظتی و امدادی اقدامات کرے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی سے جس طرح اہلیان چھومک کی زمینیں دریا برد ہوگئیں اس پر افسوس ہے اور اس حوالے سے ہم نے انتظامی اعلٰی حکام سے ملاقات کر کے فوری حفاظتی اقدامات و امدادی کام کیلئے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیاں چھومک کی دادرسی کیلئے جماعتی بنیاد پر بھی کام کریں گے اور تحریک انصاف متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ راجہ جلال حسین نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا اور لوگوں سے صورت حال کے حوالے سے جانکاری لی۔ اس موقع پر اہلیان چھومک نے مطالبہ کیا کہ ان کی زمینوں کو دریا برد ہونے سے بچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 475735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475735/انتظامیہ-اسکردو-چھومک-میں-دریائی-کٹاوٴ-اور-تباہ-کاریوں-پر-فوری-حفاظتی-اقدامات-کرے-راجہ-جلال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org