QR CodeQR Code

بھارتی فوج کو کشمیر سے واپس چلے جانا چاہیے، نوم چومسکی

25 Jul 2015 08:46

اسلام ٹائمز: کشمیری مصنف محبوب مخدومی سے بوسٹن کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران ممتاز امریکی فلسفی اور دانشور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہونے والے جعلی انتخابات کے بعد سے مظالم میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز امریکی فلسفی اور دانشور نوم چومسکی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کو کشمیر سے واپس چلے جانا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوم چومسکی نے ان خیالات کا اظہار کشمیری مصنف محبوب مخدومی کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ محبوب مخدومی نے امریکی مصنف سے حال ہی بوسٹن کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ امریکی مصنف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 1980ء کی دہائی کے آخر میں ہونے والے جعلی انتخابات کے بعد سے مظالم میں خطرناک اضافہ ہو گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی دونوں ملکوں کیلیے نقصان دہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 475739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475739/بھارتی-فوج-کو-کشمیر-سے-واپس-چلے-جانا-چاہیے-نوم-چومسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org