0
Saturday 25 Jul 2015 08:51

اسلام آباد، لاہور، آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، لاہور، آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔
خبر کا کوڈ : 475740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش