QR CodeQR Code

متحدہ رہنما عامر خان کیخلاف مقدمے کی سماعت 25 اگست تک ملتوی

25 Jul 2015 11:11

اسلام ٹائمز: سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کراچی میں ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے بجائے سب کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے، اس سے مہاجروں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے اہم مرکزی رہنما عامر خان کے خلاف درخواست کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایم کیو ایم رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر عامر خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل حج پر پر جانا چاہتے ہیں، لہٰذا اجازت دی جائے، جس پر جج خالدہ یاسین کا کہنا تھا کہ دیگر مقدمات میں مصروفیت کی وجہ سے اس مقدمے میں پیشرفت نہیں ہو سکی، لہٰذا آپ آئندہ سماعت کے موقع پر اپنی درخواست جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کراچی میں ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے بجائے سب کے خلاف بلا تفریق آپریشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے نہ لگایا جائے، اس سے مہاجروں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے اور اس کیس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 475776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/475776/متحدہ-رہنما-عامر-خان-کیخلاف-مقدمے-کی-سماعت-25-اگست-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org