0
Saturday 25 Jul 2015 12:09

بلوچستان، دریائے مولا میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل

بلوچستان، دریائے مولا میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے پیش نظر محکمہ ایریگیشن بلوچستان نے بھی صوبہ بھر خصوصاً نصیرآباد بیلٹ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔ سپریٹنڈنٹ انجینئر پٹ فیڈر کینال سرکل عبدالستار لاکھٹی نے اعلٰی سطحی اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری ایریگیشن شیر زمان خان کی خصوصی ہدایت پر جعفر آباد، صحبت پور اور جھل مگسی میں تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام فیلڈ اسٹاف کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ جو اسٹاف چوٹی کرے گا، اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں فلڈ کنڑول اور ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر یاسر خان بازئی کواس حوالے سے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کنڑول روم بارشوں اور سیلاب کے موسم میں 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 475804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش