0
Saturday 25 Jul 2015 15:00

شدید تحفظات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں سنی اتحاد کونسل

شدید تحفظات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد سے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدید تحفظات کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کو دھاندلی تسلیم نہ کرنا افسوسناک ہے، حکومت رپورٹ پر جشن منانے کے بجائے سیلاب زدگان کے مسائل پر توجہ دے، جوڈیشل کمیشن کا من پسند حصہ شائع کیا گیا ہے، بیگز کھولنے کا مطالبہ مان لیا جاتا تو فیصلہ مختلف ہوتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کا فول پروف نظام تشکیل جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا صحابہ کرام کے مزارات پر نائٹ کلب بنانے کا ناپاک منصوبہ قابل مذمت ہے، مسلم حکمران اس کو روکنے کیلئے آواز اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 475869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش